14 اپریل 2026 - 23:13
ایران کے ساتھ جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر ہلیری کلنٹن کا رد عمل

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا: ہم اس وقت کمزور پوزیشن پر کھڑے ہیں اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ اور اقدام کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

- سابق امریکی وزیر خارجہ 'ہلیری کلنٹن' نے کہا: "

- فکرمند ہوں کیونکہ امریکہ کی پوزیشن ایران کے مقابلے میں، کمزور ہے۔

- ہمارے اتحادی سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی عقل و ہوش کھو گئے ہیں، اور انہیں اپنی دفاعی صلاحیت خود مضبوط کر لینا چاہئے؛ کیونکہ وہ بھی ہماری طرح صبح اٹھ کر امریکی صدر کے ٹویٹس دیکھتے ہیں، جو زیادہ تر بکواسات پر مشتمل ہیں۔

- حیرت انگیز ہے کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ کسی نے بھی اس کو نہیں بتیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کر سکتا ہے!

- ایران کے ساتھ جنگ کے امکان کا جائزہ لینے والے جن اجلاسوں میں بھی شریک ہؤا کرتی تھی، سب سے پہلی بات جو ہم فرض کر لیتے تھے، یہ تھی کہ ایران آبنائے کو بند کرے گا۔

- ہم اس وقت کمزور پوزیشن پر کھڑے ہیں اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ اور اقدام کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha